گستاخ رسول ﷺ کو کوئی معاف نہیں کرسکتا ، جماعت الدعوة کے سربراہ نے مفتیان کرام کو چیلنج دیدیا

گستاخ رسول ﷺ کو کوئی معاف نہیں کرسکتا ، جماعت الدعوة کے سربراہ نے مفتیان ...
گستاخ رسول ﷺ کو کوئی معاف نہیں کرسکتا ، جماعت الدعوة کے سربراہ نے مفتیان کرام کو چیلنج دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے کہاکہ ہے مفتیان کرام ایک دلیل دکھائیں کہ اللہ اور اس کے نبی ﷺ کی گستاخی ہوتو کوئی مفتی یا کوئی ادارہ معاف کرسکتاہے ، تحقیق کیساتھ بات کریں ، کوئی معاف نہیں کرسکتا، معافی صرف اللہ دے سکتاہے ، یہ حکومت کا حق ہے اور نہ ہی کسی ادارے کا ، اللہ صرف معاف کرے گا اور وہ بھی کس پر وحی بھیجے گا کہ معاف کردیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کاکہناتھاکہ بعض مفتیان کرام نے کہاکہ اگر معافی مانگ لی گئی تو اس کے بعد کوئی بات نہیں کی جاسکتی ، تمام مفتیان کرام کو چیلنج کرتاہوں کہ اس ضمن میں کوئی ایک دلیل دکھاﺅ کہ اللہ کی شریعت میں نبی ﷺ یا اہل بیت کی گستاخی کی ہو اور پاکستان کا کوئی مفتی اس کو معاف کردے ، معافی صرف اللہ دے سکتاہے اور یہ مسئلہ قیامت کے دن کاہے ، یہی شرعی اصول ہے ، اس طرح کے بیانات اور قوم کو فکری انتشار میں مبتلا کر دینے سے ہمارے علمائے کرام کو بچنا چاہیے۔

 روزنامہ پاکستان کی طرف سے خبر شائع کیے جانے کے بعد جماعت الدعوۃ کے ذمہ دار ذرائع  نے ٹیلی فون کرکے واضح کیاکہ حافظ سعید کا بیان کسی بھی شخصیت سے متعلق نہیں بلکہ ایک نشریاتی ادارے سے متعلق تھا اور اس میڈیا گروپ نے مبینہ طورپر اہل بیت کی توہین کی تھی  لیکن اس بیان کو  پس منظر سے ہٹ پر پیش کیاگیا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل مولاناطارق جمیل سمیت کئی مفتیان کے جنید جمشید سے متعلق بیانات خبروں میں آچکے ہیں اور مولاناطارق جمیل کاکہناتھاکہ ’جنید جمشید کاکیا حشر کردیا اور یہ نیک انسان 17سال سے اللہ کا نام لے رہاتھا اور اس پر گستاخ کی تحمتیں لگادی گئیں ، یہ اسلام ہے؟ ان بیانات کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں تاہم جماعت الدعوۃ کی طرف سے وضاحت دی گئی ہے کہ وہ حافظ سعید کا بیان جنید جمشید نہیں بلکہ ایک میڈیا گروپ سے متعلق تھا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -