انتخاب عالم کی رپورٹ منظرعام پر، آفریدی کو کپتانی سمیت کسی بھی چیز کا اندازہ نہیں، عمران خان کے مشورے مفید نہیں تھے: ٹیم منیجر

انتخاب عالم کی رپورٹ منظرعام پر، آفریدی کو کپتانی سمیت کسی بھی چیز کا اندازہ ...
انتخاب عالم کی رپورٹ منظرعام پر، آفریدی کو کپتانی سمیت کسی بھی چیز کا اندازہ نہیں، عمران خان کے مشورے مفید نہیں تھے: ٹیم منیجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کی ایشیاءکپ اور ورلڈ ٹی 20 میں شکست سے متعلق رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے جس میں سب چیزوں کا ملبہ کپتان شاہد خان آفریدی پر ڈال دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آفریدی کو کپتانی سمیت کسی بھی چیز کا اندازہ نہیں ہے، بھارت سے محبت ملنے کے بیان نے ٹیم پر دباﺅ ڈالا۔ عمر اکمل کو نا تو گیم کا پتا ہے اور نا ہی احساس ذمہ داری، انہیں سکواڈ میں شامل کرنا غلط تھا۔ عمران خان کا آنا کھلاڑیوں کے مورال کیلئے بہترین تھا لیکن ان کے مشورے مفید نہیں تھے۔
انتخاب عالم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 بھارت میں ہونے کی وجہ سے ٹیم پر دباﺅ رہا تو شاہد آفریدی کے بھارت سے محبت کے بیان نے ٹیم پر دباﺅ میں اضافہ کیا اور انہیں یہ بیان ہرگز نہیں دینا چاہئے تھا لیکن شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس میں ٹیم منیجر اور میڈیا منیجر کی ہدایات کو نظرانداز کیا ۔دوسرا تنازعہ عمر اکمل نے عمران خان کیساتھ بیٹنگ آرڈر سے متعلق گفتگو کر کے کھڑا کیا جس سے کھلاڑیوں پر بہت برا اثر پڑا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس رپورٹ میں بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں کپتان شاہد آفریدی کے غلط فیصلوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ میں حفیظ کے بجائے آفریدی کا ون ڈاﺅن آنا حیران کن تھا کیونکہ محمد حفیظ اچھی فارم میں تھے، ٹیم میٹنگ میں شاہد آفریدی کا اوپر کے نمبروں پر کھیلنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا لیکن میچ کے دوران ہی اچانک آفریدی نے فیصلہ کیا اور ون ڈاﺅن نمبر پر کھیلنے چلے گئے۔
پاکستانی ٹیم جب باﺅلنگ کر رہی تھی تو اس دوران شعیب ملک کی باﺅلنگ کے دوران آفریدی نے فیڈرز بھی درست کھڑے نہیں کئے تھے جبکہ سب سے بھرپور فارم کا مظاہرہ کرنے والے محمد عامر کو صرف 2 اوورز کرا کے ہٹانے کافیصلہ بھی غلط تھا اور اسے دوبارہ اس وقت باﺅلنگ دی گئی جب میچ ہاتھ سے نکل گیا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
انتخاب عالم نے اپنی رپورٹ میں عمر اکمل کی ”کارکردگی‘ پر بھی روشنی ڈالی ہے اور کہا ہے کہ عمر اکمل کو سکواڈ میں شامل کرنا غلط تھا کیونکہ وہ نہ گیم کو سمجھتا ہے اور نہ ہی احساس ذمہ داری ہے۔ وکٹ کیپر اور نائب کپتان سرفراز احمد نے ٹی 20 کی گزشتہ چار اننگز میں اچھی پرفارمنس دی اور وہ اچھی فارم میں بھی تھا لیکن ورلڈ ٹی 20 کے درمیان اس کا صحیح استعمال نہیں کیا گیا۔ انتخاب عالم نے رپورٹ میں مزید کہا کہ ایشیاءکپ میں بھی انور علی وجہ سے وہاب ریاض کو ڈراپ کیا گیا۔
رپورٹ میں بھارت کیساتھ میچ سے قبل عمران خان کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کا ذکر بھی کیا گیا ہے اور انتخاب عالم نے کہا ہے کہ عمران خان کا آنا اور کھلاڑیوں کیساتھ ملنا بہت حوصلہ افزاءتھا لیکن ان کے مشورے مفید نہیں تھے کیونکہ وہ پرانے کھلاڑی ہیں اور ان کے خیالات جدید کرکٹ کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -