چوہدری نثار کی ایرانی سفیر سے ملاقات ،ایران نے پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی

چوہدری نثار کی ایرانی سفیر سے ملاقات ،ایران نے پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے ہر ...
چوہدری نثار کی ایرانی سفیر سے ملاقات ،ایران نے پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ایرانی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ایران نے پاکستان کی سیکیورٹی اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں چوہدری نثار نے کہا کہ بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر یکساں موقف مخالفوں کے لیے جواب ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دہائیوں پر محیط مذہبی ،سیاسی اور ثقافتی تعلقات ہیں ،دوطرفہ برادرانہ تعلقات میں کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوںملکوں کو مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا ۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے پاکستان کی سیکیورٹی و ترقی کے لیے ہر طرح کا تعاون دینے کی یقین دہانی کرادی ۔

مزید : قومی


loading...