وزیراعظم نے جوہری سلامتی کی کانفرنس نے شرکت کرنا تھی لیکن حالات نے موقع نہیں دیا :طارق فاطمی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جوہر ی سلامتی کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن حالات نے موقع نہیں دیا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے دئیے گئے عشائیے پر گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ سانحہ لاہور پر امریکی صدر کے اظہار یکجہتی پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوہری مواد کو غلط ہاتھوں میں کبھی نہیں جانا چاہیے ،پاکستان بھی اس عالمی تشویش میں برابر کا شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ تابکاری پھیلانے الے آلات کے ممکنہ خطرات سے آگاہی بھی اہم ہے ،یہ خطرات جوہری پروگرام رکھنے والے ممالک تک محدود نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تابکار ذرائع والے آلات ہسپتالوں ،صنعتوں اور مختلف شعبوں میں استعمال ہو رہے ہیں اس لیے تابکار مواد استعمال کرنے والے اداروں کی نگرانی ضروری ہے ۔طارق فاطمی نے کہا کہ تخریب کاری کے خلاف موثر ایمرجنسی رسپانس کا نظام تشکیل دینا ہو گا ،پاکستان کے پاس نیو کلیئر ایمر جنسی منجمنٹ سسٹم موجود ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چھ سال میں جوہری سلامتی سے متعلق این ایس ایس پروگرام کا بھر پور کردار رہا ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔