وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے نجی چینل کے مالک سلمان اقبال اور میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف ’’ہتک عزت‘‘ کا دعوی دائر کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے نجی چینل کے مالک سلمان اقبال اور میزبان ڈاکٹر ...
وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے نجی چینل کے مالک سلمان اقبال اور میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف ’’ہتک عزت‘‘ کا دعوی دائر کر دیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز ‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے سرعام معافی مانگنے اور 2کروڑ ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ترجمان نے بتایا کہ ہتک عزت آرڈیننس 2002ء کے تحت یہ دعویٰ ڈسٹرکٹ جج اسلام آباد (غربی) کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اے آر وائی ٹی وی کے پروگرام ’’لائیو ود شاہد مسعود‘‘ پر 20 فروری 2016ء کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف توہین آمیز، جھوٹ پر مبنی اور ہتک آمیز الفاظ استعمال کئے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر خزانہ نے دعویٰ میں سلمان اقبال اور شاہد مسعود کو ایک کروڑ روپے فی کس ہرجانے کی سزا سنانے اور سرعام معافی مانگنے کی استدعا کی ہے۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ وزیر خزانہ نے تقریباً دو ہفتے قبل دونوں افراد کو اس توہین پر معافی مانگنے کیلئے قانونی نوٹس بھیجے تھے تاہم انہوں نے ان نوٹسز کا کوئی جواب نہیں دیا جس پر وزیر خزانہ نے عدالت میں دونوں افراد کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ دعوے دائر کئے۔

مزید : اسلام آباد


loading...