ایم کیو ایم کے اندر کی خبریں فاروق ستار دیتے ہیں ،مصطفی کمال کا دعویٰ

ایم کیو ایم کے اندر کی خبریں فاروق ستار دیتے ہیں ،مصطفی کمال کا دعویٰ
ایم کیو ایم کے اندر کی خبریں فاروق ستار دیتے ہیں ،مصطفی کمال کا دعویٰ

  


میر پور خاص(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک سر زمین کے رہنمامصطفی کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایم کیو ایم کے اندر کی خبریں فاروق ستار دیتے ہیں ۔جیو نیوز کے پروگرام”آج شہازیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اندر کی ساری اطلاعات فاروق ستار دیتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین نے میر پور خاص میں بھی دفتر کھول لیا ہے اور مستقبل میں ہم دیگر علاقوں میں بھی دفتر کھولیں گے ۔انہوں نے کہا کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ،ہم اس ملک میں لوگوں کو جوڑنے کی بات کر رہے ہیں ،ہم کبھی بھی کسی سے نہیں لڑیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اپنی پہلی کابینہ کا اعلان کریں گے تو لوگ وکٹوں کے چکر بھول جائیں گے ۔

مزید : قومی


loading...