وزیراعظم جرأت مندانہ فیصلے کریں گھبرائیں نہیں،ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، بھارتی سازشوں کے خلاف ملکر کام کرنا ہو گا : خورشیدشاہ

وزیراعظم جرأت مندانہ فیصلے کریں گھبرائیں نہیں،ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، بھارتی ...
وزیراعظم جرأت مندانہ فیصلے کریں گھبرائیں نہیں،ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، بھارتی سازشوں کے خلاف ملکر کام کرنا ہو گا : خورشیدشاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ بری سے بری جمہوریت اچھی سے اچھی آمریت سے بہترہے ،وزیراعظم جرأت مندانہ فیصلے کریں وہ گھبرائیں نہیں قدم بڑھائیں ،ہم ساتھ کھڑے ہوں گے ،بھارتی سازشوں کے خلاف متحدہوکرکام کرناہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سید خورشیدشاہ نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹونے سیاست کے ذریعے انقلاب برپاکیا،بھٹونے جرأت مندانہ فیصلے کئے ،حکمران اپنے اندربھٹوجیسی جرأت پیداکریں ،کمزورسیاستدان عوام کی خدمت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف مسلسل سازشیں کررہاہے ،ایسی صورتحال میں سب کومتحدہوکرکام کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ لاہورمیں سانحہ ہواتووزیراعظم نے دورہ امریکہ منسوخ کردیا،دوسرے صوبوں میں واقعات پروزیراعظم کی 2رائے کیوں ہیں؟وزیراعظم جرأت مندانہ فیصلے کریں وزیراعظم گھبرائیں نہیں قدم بڑھائیں ہم ساتھ کھڑے ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں مظاہرین ریڈزون میں کیسے پہنچ گئے ،حکومتی وزراء کے بیانات میں تضادہے ،چندہزارلوگ ریڈزون میں آتے ہیں ،توحکومت پریشان ہوجاتی ہے ،مظاہرین کے جاتے ہی حکومت شیرہوجاتی ہے ،حکومتی صفوں میں ایسے لوگ ہیں جن کی اپنی ترجیحات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیاستدان کوذاتی مفادکے لئے ملکی مفادکوبھینٹ نہیں چڑھاناچاہئے ۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کے حالات ہمیشہ آمروں کے دورمیں خراب ہوئے ،بری سے بری جمہوریت بھی اچھی سی اچھی آمریت سے بہترہے۔

مزید :

قومی -