ڈیرن سیمی کی دھونی کے ساتھ دلچسپ شرارت،بھارتی کپتان کو شرمندہ کر دیا‎

ڈیرن سیمی کی دھونی کے ساتھ دلچسپ شرارت،بھارتی کپتان کو شرمندہ کر دیا‎
ڈیرن سیمی کی دھونی کے ساتھ دلچسپ شرارت،بھارتی کپتان کو شرمندہ کر دیا‎

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے دوسرے سیمی فائنل میچ کے دوران ڈیرین سیمی نے پرانی ٹرک کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی کپتان دھونی کو ’سوچ‘میں ڈال دیا ۔

تفصیلات کے مطابق دھونی کچھ افراد کے ساتھ کھڑے تھے کہ پیچھے سے ڈیرین سیمی آئے اور انہوں نے دھونی کے کندھے پر تھپ تھپی دی اور اچانک سے گھوم کر دوسری سمت میں آ گئے جس پر دھونی نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو پیچھے کوئی بھی نہیں تھا اور جب سامنے گھومے تو آگے ڈیرین سیمی کھڑے تھے اس موقع پر دھونی اور ڈیرین سیمی نے انتہائی پرجوش ماحول میں مصافہ کیا ۔

اکثر مقامات پر اس ٹرک کا استعمال اپنے پیاروں اور دوستوں کے ساتھ مزاق کیلئے کیا جاتاہے اور یہ ایسا مزاق ہے کہ کوئی اس کا غصہ بھی نہیں کرتا اور ہر طرف مسکراہٹ بکھر جاتی ہے ۔

دھونی اور ڈیرین سیمی کی ویڈیو دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : T20


loading...