سدوخیل میں کار اور ہائی ایس میں تصادم، 2بچوں سمیت 9 افرادزخمی
خیبرایجنسی(آئی این پی) سدوخیل میں کار اور ہائی ایس میں تصادم کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 9 افرادزخمی ہو گئےجنہیں لنڈ ی کو تل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل لنڈ ی کو تل کے علاقہ خیبر سدوخیل میں پشاور جانے والی موٹرکا ٹوڈی نمبر BB8716اور طورخم جانے والی ہائیس نمبر H5207 کے درمیان تصادم ہوا جس میں دو بچوں سمیت 9 افراد شدید ذخمی ہوئے خاصہ دار فورس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو کاکام شروع کیا جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے لنڈ ی کو تل ہسپتال پہنچا دیا ہے۔

