لڑکی کی شادی رکوانے کیلئے جعلی فیس بک پروفائل بنانے والا نوجوان گرفتار

لڑکی کی شادی رکوانے کیلئے جعلی فیس بک پروفائل بنانے والا نوجوان گرفتار
لڑکی کی شادی رکوانے کیلئے جعلی فیس بک پروفائل بنانے والا نوجوان گرفتار

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی پولیس نے نوجوان کو لڑکی کی شادی رکوانے کیلئے جعلی فیس بک اکاﺅنٹ بناکر جھوٹی افواہیں پھیلانے کی پاداش میں گرفتار کر لیا ۔

”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق پولیس نے شہر جے پور میں 26سالہ نوجوان کو اپنی محبوبہ کی شادی رکوانے کیلئے جعلی فیس بک اکاﺅنٹ بنا کر مبینہ ناجائز تعلقات کی افواہیں پھیلانے کے جرم پر گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم نے فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹ بنارکھا تھا جہاں سے لڑکی کے بارے میں غلط قسم کی باتیں پھیلائی جا رہی تھی ۔

”پاپا مجھے مارتے تھے تو میں نے اسے کہا کہ مجھے پنجاب لیکر چلے اور شادی کریں‘ ‘

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت منجیش مگوال کے نام سے ہوئی ہے جو دیوتہ کے علاقے کا رہائشی ہے ، ملزم نے فیس بک پر سندیپ مرودیا کے نام سے جعلی پروفائل بنائی اور اس پر لڑکی کے بارے میں فحش الفاظ تحریر کیے ۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی تاہم انکار کے بعد اسے معلوم ہوا کہ لڑکی کی شادی ہونے والی ہے جس پر اس نے لڑکی کے نام کا اکاﺅنٹ بنایا اور لڑکی کے منگیتر سے دوستی کر لی اور پھر اسے اس کی منگیتر کے بارے میں غلط پیغامات دینا شروع کر دیے تاہم لڑکی کے چچا کو شک گزرا تو انہوں نے پولیس کو آگاہ کر دیا اور ملزم کو سائبر ماہرین کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ۔

مجھے ماں بن کر زیادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ لڑکی کو پسند کر تا تھا اور اس کی شادی رکوانا چاہتا تھا ۔”فیس بک اکاﺅنٹ بنانے کے بعد میں نے لڑکی کے دوستوں اور اہل خانہ کو ایڈ کرنے کی کوشش کی تاکہ لڑکی کے مبینہ ناجائز تعلقات کے بارے میں افواہیں پھیلا کر انہیں بدزن کر سکے ۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم نے اپنے آپ کو لڑکی کا آشنا ظاہر کیا اور یہ پیغام بہت سے لوگوں کو بھیجا تاہم اسے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے گا اور ان پیغامات کو بطور شواہد استعمال کیا جائے گا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -