حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، نوازشریف ملک کا سیاسی نظام لپیٹنا چاہتے ہیں،قمر زمان کائرہ

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، نوازشریف ملک کا سیاسی نظام لپیٹنا چاہتے ہیں،قمر ...
حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، نوازشریف ملک کا سیاسی نظام لپیٹنا چاہتے ہیں،قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اورنواز شریف ملک کا سیاسی نظام لپیٹنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ اس بات کی وضاحت ہونی چاہئے کہ وزیراعظم چیف جسٹس کے پاس کیا فریاد لے کر گئے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے کرپشن کرنے والاپیسہ بیوی بچوں کے نام ہی رکھتا ہے،حکومتی نااہلی ہے طے شدہ معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی،نواز شریف نا اہلی پر بار بار کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا اور میاں صاحب بار بار اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
رہنما پی پی پی نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ہے 20 کروڑ لوگوں نے ووٹ دیا 5 افراد نے نکال دیا، قانون توڑنے پر عدالتیں ہی فیصلہ دیتی ہیں،کیا نواز شریف ملک سے عدالتی نظام ختم کرنا چاہتے ہیں؟۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ فیصلے میں لکھا ہے نواز شریف نے جھوٹ بولا جعلی کا غذات جمع کرائے ،نواز شریف کے خلاف نیب میں اربوں ڈالر کرپشن پر مبنی ریفرنس ہیں، نواز شریف کیس کا فیصلہ جب ہو گا قوم کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف فوج اور عدلیہ پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے شاہد خاقان عباسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سینیٹ کو بے تقدس مت کیجئے ،وزیراعظم توووٹ خودخریدرہے ہیں بولیاں لگارہے ہیں منڈیاں کھولی ہوئی ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اتنے بے بس ہیں تواستعفیٰ دےکرگھرکیوں نہیں چلے جاتے؟۔