جہلم:کوئلے کی کان بیٹھنے سے 4 مزدور دم توڑ گئے، ایک کو بچا لیا گیا

جہلم:کوئلے کی کان بیٹھنے سے 4 مزدور دم توڑ گئے، ایک کو بچا لیا گیا
جہلم:کوئلے کی کان بیٹھنے سے 4 مزدور دم توڑ گئے، ایک کو بچا لیا گیا

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)جہلم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 4 مزدور دم توڑ گئے جبکہ ایک مزدور کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہلم کے علاقے ٹلہ جوگیاں میں مزدور کوئلے کی کان میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 5 مزدور کان میں پھنس گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیوں کے دوران ایک مزدور کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ 4 مزدور موقع پر دم گھنٹے سے جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے ہے

مزید : علاقائی /پنجاب /جہلم