”مجھ سے شادی کرو گی؟“ رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی، یہ پیشکش کہاں اور کس موقع پر ہوئی اور ماہرہ خان نے کیا جواب دیا ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

”مجھ سے شادی کرو گی؟“ رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی، یہ ...
”مجھ سے شادی کرو گی؟“ رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی، یہ پیشکش کہاں اور کس موقع پر ہوئی اور ماہرہ خان نے کیا جواب دیا ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی رنبیر کپور کیساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر منظرعام پر آئی تو ایک طوفان برپا ہو گیا اور ہر جانب سے تبصروں اور تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں اس سے شادی کروں گی جو شاہ رخ خان۔۔۔“ شادی کے سوال پر ملالہ یوسف زئی کے حیران کن جواب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

کسی نے کہا کہ دونوں کے درمیان کوئی ”کھچڑی“ پک رہی ہے اور معاشقہ چل رہا ہے اور شائد دونوں شادی بھی کر لیں اور اب یہ خبر بھی منظرعام پر آ گئی ہے کہ رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔ لیکن یہ جان کر ا?پ کا سارا جوش و جذبہ 'ماند' پڑ جائے گا کہ آج اپریل فول ہے اور بھارتی میڈیا نے اسی مناسبت سے مذاق کے طور پر یہ خبر شائع کی ہے جس کا حقیقت کیساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا نے لکھا کہ دونوں کے درمیان لندن میں خفیہ ملاقات ہوئی جہاں ماہرہ خان اپنی اگلی فلم ”ورنہ“ کی تشہیر کیلئے موجود تھیں۔ رنبیر کپور نے ایک خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا اور ڈنر کے موقع پر ہی انہوں نے ماہرہ خان کیساتھ شادی کی پیشکش بھی کر دی۔
ماہرہ خان اس اچانک پیشکش پر گھبرا گئیں لیکن بالآخر ”ہاں“ کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور ماہرہ خان دونوں ہی شادی کیلئے بے تاب ہیں اور اسی سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جبکہ شادی کی تقریب سادگی سے ہو گی جس میں قریبی عزیز و اقارب ہی تقریب میں شریک ہوں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کے کئی خبر رساں اداروں نے اس خبر کو سچ مان لیا اور واقعی یہ سمجھ بیٹھے کہ رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی شادی ہونے جا رہی ہے۔ کئی خبر رساں اداروں نے اس خبر کو نمایاں کر کے شائع کیا اور یکم اپریل ہونے کے باوجود بھی اس کی حقیقت جانے کی کوشش نہ کی۔


نجی خبر رساں ادارے ’نیو نیوز‘ نے اپنی ویب سائٹ پر اس خبر کو نمایاں مقام دیا تو نجی ٹی وی جاگ نے بھی رنبیر کپور کی جانب سے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش ”بریکنگ نیوز“ کے طور پر پاکستانیوں کے سامنے پیش کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ ’ماہرہ خان نے کترینہ کیف کا پتہ کاٹ دیا‘ لیکن اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ خبر تو ہے ہی نہیں بلکہ ”اپریل فول“ ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کترینہ کیف اور ان کی بہن نے دلہن کا لباس پہن کر ایسا فوٹو شوٹ کروا لیا کہ ’پریاں‘ بھی شرما جائیں، سوشل میڈیا پر ایسی دھوم مچی کہ کترینہ کو دیکھنے والا ہر نوجوان بس دیکھتا ہی رہ جائے گا 

بہرحال! جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ یہ آج دنیا بھر میں ”اپریل فول “ منایا جا رہا ہے اور یہ خبر بھی بھارتی میڈیا نے ”اپریل فول“ کی مناسبت سے مذاق کے طور پر شائع کی ہے جس کا حقیقت کیساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے آپ بھارتیوں کی ایک ادھوری اور کبھی نا پوری ہونے والی ’خواہش‘ ضرور کہہ سکتے ہیں۔