دنیا کا وہ پہلا شہر جہاں 5G سروس شروع ہوگئی

دنیا کا وہ پہلا شہر جہاں 5G سروس شروع ہوگئی
دنیا کا وہ پہلا شہر جہاں 5G سروس شروع ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ صارفین کو بڑی بے صبری سے فائیو جی کا انتظار ہے تاہم چین کے شہر شنگھائی میں یہ سروس شروع کر دی گئی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق 5جی سروس شنگھائی کے ڈسٹرکٹ ’ہینگ کو‘میں شروع کی گئی ہے جو شہر کا تجارتی مرکز ہے۔ یوں ’ہینگ کو‘ دنیا کا پہلا ڈسٹرکٹ بن گیا ہے جس میں فائیو جی سروس شروع کی گئی۔
فائیو جی اگلی جنریشن کی سیلولر ٹیکنالوجی ہے، جس کی ڈاﺅن لوڈسپیڈ فور جی ایل ٹی ای نیٹ ورک کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہے۔ہینگ کو میں ہفتے کے روز باضابطہ طور پر فائیو جی کی سروس کا آغازکیا گیا ہے۔علاقے میں فائیو جی کی کوریج کو یقینی بنانے کے لیے تین ماہ پہلے ہی فائیو جی بیس سٹیشن قائم کر دیئے گئے تھے۔
فائیو جی سروس کی افتتاحی تقریب کے دوران شنگھائی کے نائب میئر وو چنگ نے نیٹ ورک پر پہلی فائیو جی ویڈیو کال کی۔اس موقع پر چین کے مقامی ٹیلی کام اور انڈسٹری ریگولیٹر ادارے شنگھائی میونسپل اکنامک اینڈ انفارمیشنائزیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڑینگ جیامنگ کا کہنا تھا کہ ”رواں سال کے آخر تک شہر میں 10ہزار بیس سٹیشن تعمیر کیے جائیں گےااور 2021ءتک ان کی تعداد 30ہزار تک لیجائی جائے گی۔“