شہری کورونا وائرس سے گھبرانے کی بجائے استقامت سے کام لیں:حافظ نعیم الرحمن
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نےکہاہےکہ شہری کورونا وائرس سےگھبرانے کی بجائےاستقامت سے کام لیں،جماعت اسلامی اور الخدمت شہریوں کو کورونا وائرس سےبچانےاور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،شہر میں حکومتی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دار افراد شدید ذہنی و مالی مشکلات کا شکار ہیں،حکومت کی جانب سے اعلانات کیے جارہے ہیں لیکن کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آرہے۔
جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے لیے ”الخدمت کچن“کا دورہ اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےحافظ نعیم کہاکہ جے آئی یوتھ کے نوجوان اور الخدمت کے رضاکار خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ جو گھر گھر جاکر متاثرین کی امداد کرنے میں مصروف ہیں،کارکنان دعوتی حیثیت سے کام کریں،شہریوں کو قرآن و سنت کے نظام کی جانب راغب کریں جب تک اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ نہیں ہوجاتا تو یقینا اس طرح کا آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی محدود وسائل اور بغیر اقتدار کے عوام الناس کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اس کی تشخیص، حفاظتی تدابیر کیلیے استعمال ہونے والے فیس ماسک اور سینی ٹائزر عوام کو فری فراہم کررہی ہے۔