تبلیغی احباب پر ظلم و زیادتی کر کے اللہ کےعذاب کو دعوت نہ دی جائے،تبلیغی جماعت کے حق میں ملک کی مضبوط اور طاقتور ترین آواز بلند ہو گئی

تبلیغی احباب پر ظلم و زیادتی کر کے اللہ کےعذاب کو دعوت نہ دی جائے،تبلیغی ...
تبلیغی احباب پر ظلم و زیادتی کر کے اللہ کےعذاب کو دعوت نہ دی جائے،تبلیغی جماعت کے حق میں ملک کی مضبوط اور طاقتور ترین آواز بلند ہو گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰٗہی نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت سے کسی قسم کا ظلم اور زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،تبلیغی احباب پرظلم و زیادتی کرکے اللہ کے غضب اور عذاب کو دعوت نہ دی جائے،تبلیغی جماعت دنیابھرمیں مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت اورامن کی داعی ہے،تبلیغی جماعت کےاحباب دنیا کےہرخطےمیں اور ملک میں امن کے سفیر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں  ،یہ ایسی جماعت ہے جس کی تبلیغ سےکہیں اور کبھی بھی کوئی انتشار نہیں پھیلا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ بند کیا جائے،جو مہمان یہاں بیرون ممالک سے آئے ہیں ،پنجاب پولیس اُن سےکسی قسم کی زیادتی نہ کرے،پنجاب پولیس تبلیغی جماعت کےحوالےسےاپنارویہ ٹھیک کرےاورمہمانوں سےمجرموں جیساہتک آمیز برتاؤ نہ کیا جائے۔انہوں نےکہا کہ تبلیغی جماعت کے جن احباب کو مسجدوں سے اٹھا کر تھانوں میں بند کیا گیا ہے اُنہیں فوری طور پر رہا کر کے مسجدوں یا تبلیغی مراکز میں منتقل کیا جائے اور مراکز و مساجد کو قرنطینہ قرار دے کر وہاں اُن کے لٔے راشن کا بندوبست کیا جائے۔

مزید :

قومی -