فیصل آباد، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، شہری زخمی متعدد وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں لوٹ کرفرار  

  فیصل آباد، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، شہری زخمی متعدد وارداتوں میں ڈاکو ...

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 27وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چور لاکھوں روپے کی نقدی وطلائی زیورات، ایک رکشہ، 10 موٹر سائیکل، قیمتی مویشی،درجنوں موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان شامل ہیں۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری کو زخمی بھی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے انصر علی سے 7لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ شفیق سے 55ہزار‘ موبائل‘ ہاشم اور جاوید سے نقدی، موٹر سائیکلیں، یونس،متین،کرامت،اعظم اور حامد سے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے جبکہ چوروں کا گروہ صابر کے گھر سے ایک لاکھ 30ہزا، 2تولے طلائی زیورات، قیمتی سامان، نسرین کے گھر سے 80ہزار،تنویر کے گھر،عمران کی دکان،نوید کا ٹرانسفارمر،منظور اور نواز کے مویشی،ذیشان کا موبائل، شمس کا رکشہ، مرتضیٰ، عمران،شہباز،عطاء اللہ، عدنان، حسنین،محمود اور جاوید کے موٹر سائیکل چوری کر کے چلتا بنا۔

وارداتیں

مزید :

علاقائی -