فیصل آباد،پارس کیمپس قرنطینہ میں 5زائرین میں کرونا کی تصدیق

  فیصل آباد،پارس کیمپس قرنطینہ میں 5زائرین میں کرونا کی تصدیق

  

فیصل آباد (سپیشل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق جھنگ روڈ پر پارس کیمپس میں قائم قرنطینہ سنٹر میں پہلے مرحلے میں ایران سے آئے 158 زائرین میں سے5 زائرین کی رپورٹ پوزیٹو جبکہ 153 زائرین کی رپورٹ نیگٹو ہیں، محکمہ صحت کو گزشتہ روزمزید 18 زائرین کی رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جن میں سے ایک فرد پوزیٹو اور باقی 17،افراد کے کرونا ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں،اس سے قبل موصول140 زائرین کے کرونا وائرس کی رپورٹس میں سے 4 زائرین کی رپورٹس پوزیٹو تھیں،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پوزیٹو آنیوالے 5 زائرین کو کورنٹائن اور علاج کے لئے الگ سے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ نیگٹو آنے والے باقی 153 افراد طبی نقطہ نظر سے ازسر نو قرنطینہ میں اپنے 14 دن مکمل کرکے متعلقہ اضلاع روانہ ہونگے۔علاوہ ازیں دوسرے مرحلے میں پارس کیمپس کے قرنطینہ سنٹر میں گزشتہ روز آئے ہوئے 67 زائرین کے سیمپلز لے کر لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں جن کی رپورٹس آئندہ چند روز میں موصول ہوجائیں گی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ شہری گھروں میں رہ کر محکمہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرا ہوں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے کورونا وائرس کو شکست دی جاسکے۔

کرونا رپورٹ

مزید :

علاقائی -