ڈی پی او آفس ساہیوال کرپشن کیس،ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت میں ڈی پی او آفس ساہیوال 360 ملین کرپشن سکینڈل کیس کی پر سماعت،عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 اپریل تک توسیع کردی، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے درخواست پر سماعت کی۔
، عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کو اگاہ کیا کہ ملزمان عارف حسین، شاد ریاض، محمد شفیق، توحیر خان اور احمد سعید نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں 360 ملین فنڈز کی خورد برد ہوئی کر کے قومی خزانہ کو کرڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے نیب پراسیکیوٹر نے مزید آگاہ کیا کہ ملزمان نے جعلی واؤچرز کے ذریعے پولیس فنڈز میں خوردبرد کی تھی،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد نیب سے آئندہ سماعت پر ریفرنس کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 اپریل تک توسیع کردی۔