لیسکو نے لاک ڈاؤن تک نادہندہ گھریلو صارفین کے کنکشن منقطع کرنے سے روک دیا‘ذرائع

لیسکو نے لاک ڈاؤن تک نادہندہ گھریلو صارفین کے کنکشن منقطع کرنے سے روک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) لیسکو نے کورونا وائرس کی وجہ سے شہر میں لاک ڈان تک نادہندہ گھریلو صارفین کے کنکشن منقطع کرنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے لیسکو نے گھریلو صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، لاک ڈان تک بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دو سے تین ماہ تک بل جمع نہ کروانے اور اقساط میں جمع کروانے والوں کے کنکشن بھی منقطع نہیں ہوں گے ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیسکو نے صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا، کیونکہ مزدور، دیہاڑی دار طبقہ اور تنخواہ دار افراد کو بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، ملکی حالات معمول پر آنے پر لیسکو کی جانب سے ریکوری مہم شروع کر کے بل وصول کئے جائیں گے چیف فنانشل آفیسر لیسکو نے آپریشن ونگ کے افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں لاک ڈاون تک کسی بھی صارف کی بجلی منقطع نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لیسکو

مزید :

علاقائی -