بجلی کمپنیوں کے خلاف عوامی شکایات، کے الیکٹرک سب سے آگے، نیپرا رپورٹ جاری

بجلی کمپنیوں کے خلاف عوامی شکایات، کے الیکٹرک سب سے آگے، نیپرا رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)بجلی کمپنیوں کے خلاف عوامی شکایات،کے الیکٹرک سب سے آگے۔نیپرا کے مطابق مالی سال 2018-19 میں بجلی کمپنیوں کو5854 شکایات موصول ہوئیں، کے الیکٹرک کو سب سے زیادہ 2344 شکایات موصول ہوئیں۔نیپرا رپورٹ کے مطابق شکایات اووربلنگ،کنکشن میں تاخیر،خراب میٹرز کے حوالے سے تھیں، لو وولٹیج،شیڈول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی شکایات موصول ہوئیں،750 شکایات کیساتھ مپیکو دوسرے، سیپکو تیسرے نمبر پرہے،عوامی شکایات کے ازالے میں پیسکو کی بدترین کارکردگی رہی۔
نیپرا رپورٹ

مزید :

علاقائی -