جعلی بنک اکاؤنٹس، خواجہ انور مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس

جعلی بنک اکاؤنٹس، خواجہ انور مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر نیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کے مرکزی کردار خواجہ انور مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس کرکے جواب طلب کرلیا۔ منگل کو اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاجبکہ عدالت نے نیب سے خواجہ انور مجید کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کرلی، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ طبی بنیاد پر درخواست ضمانت دائر کی ہے جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ خواجہ انور مجید خود کہاں ہیں؟ وکیل درخواست گزار بولے انور مجید اس وقت کراچی میں زیر علاج ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ جب علاج ہورہا ہے تو پھر طبی بنیاد پر کیسے ضمانت دیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ انور مجید کا بہتر علاج نہیں ہورہا، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے انکار کردیا؟ تاہم عدالت نے نیب سے انور مجید کی میڈیکل رپورٹس سمیت تحریری جواب طلب کر لیا، خواجہ انور مجید منی لانڈرنگ ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ بیمار ہوں، کورونا کا خطرہ بھی ہے، ضمانت دی جائے۔
نیب کو نوٹس

مزید :

علاقائی -