صوبے میں کرونا کے مزید 61کیس رپورٹ،وزیر صحت سندھ

صوبے میں کرونا کے مزید 61کیس رپورٹ،وزیر صحت سندھ

  

کراچی(آئی این پی) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے مزید 61 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق سندھ میں 41 کرونا متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں،کراچی میں 45 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے، حیدرآباد میں 14 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ضلع میں کرونا مریضوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے، حیدرآباد میں نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کرونا متاثرین کو مکمل انتظامات کے ساتھ قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، رپورٹ منفی آنے تک مریضوں کو زیر علاج رکھا جائے گا، اس کے علاوہ جامشورو میں 2 اور ایک کیس جیکب آباد میں سامنے آیا ہے۔

کرونا مریض

مزید :

علاقائی -