حکومت اور قومی قیادت کو انا کے خول سے باہر نکلنا ہوگا، سراج الحق

حکومت اور قومی قیادت کو انا کے خول سے باہر نکلنا ہوگا، سراج الحق

  

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور قومی قیادت کو ملک کی بقاء کے لیے اپنی اپنی انا کے خول سے باہر نکلنا ہوگا۔حالات کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن مل بیٹھ کر مشاورت کریں اور کورونا وباء سے نجات کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور لائحہ عمل بنایا جائے۔چین سے ملنے والے ریلیف کے سامان میں گلگت بلتستان کے عوام وفاقی حکومت کی خصوصی توجہ او ر تعاون کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے منصورہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی امراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک باہر سے ملنے والی امداد اور کرونا کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدامات پر اپوزیشن کو آن بورڈ نہیں لیا۔حکومت کا فرض تھا کہ وہ قومی قیادت اور سٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر بٹھاتی اور وسیع تر مشاورت کا اہتمام کرتی تاکہ کورونا وائر س کے خلاف ایک مشترکہ پالیسی کے تحت تمام اقدامات اٹھائے جاتے۔انہوں نے امرائے صوبہ کو ہدایت کی کہ اپنے متعلقہ صوبوں میں ریلیف کی سرگرمیوں کو منظم کریں تاکہ کوئی غریب اور مستحق راشن اور بیماری سے بچاؤ کے لیے ضروری سامان سے محروم نہ رہے۔

سراج الحق

مزید :

علاقائی -