بلوچستان میں کرونا کے 158 کیسز رپورٹ ہوئے،فضیل اصغر
کوئٹہ (آئی این پی)چیف سیکریٹری بلوچستان نے کہا ہے کہ 18 سو سے زائد زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس کے 158 کیسز ہیں جبکہ 19 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے 158 کیسز رپورٹ ہوئے، 18 سو سے زائد زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے، 19 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے، 8 لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔ صوبے میں ریلیف پیکج پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بی آئی ایس پی میں بھی صوبے حصہ ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کیلئے 60 ہزار حفاظتی لباس آئندہ ہفتے مل جائیں گے، ضروری جگہوں پر این 95 ماسک پہنچائیں گے۔ این ڈی ایم اے سے کافی حد تک سامان مل چکا ہے۔
فضیل اصغر