ٹریفک وارڈن سے جھگڑا کرنیوالے 2موٹرسائیکل سوارگرفتار

ٹریفک وارڈن سے جھگڑا کرنیوالے 2موٹرسائیکل سوارگرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاک ڈاؤن کے دوران ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کا وارڈن سے جھگڑا، واقعہ پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کروا کر حوالات میں بند کروا دیا، تفصیلات کے مطابق مصری شاہ سیکٹر کی حدود میں ٹریفک وارڈن عنصر نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل پر سوار محسن اور شاہد نامی افراد کو بریفنگ کیلئے روکا، ملزمان نے موٹرسائیکل سے اترتے ہی وارڈن سے گالم گلوچ شروع کر دی بعدازاں موٹرسائیکل سوار افراد نے وارڈن کو زدو کوب کرنا شروع کر دیا، موقعہ پر موجود شہریوں کی مدد سے موٹرسائیکل سواروں کو پکڑ لیا گیا، واقعہ پر سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا نوٹس لیا اور محسن اور شاہد نامی ملزمان تھانہ مصریشاہ کیحوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا گیا۔

،محسن نامی ملزم کے خلاف تھانہ مصریشاہ میں پہلے ہی منشیات فروشی کا مقدمہ درج تھا، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے کھڑے ہیں، ایسا رویہ قابلِ مذمت ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آڑے ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

مزید :

علاقائی -