سماجی فاصلے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی، 335بینک کو نوٹس

سماجی فاصلے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی، 335بینک کو نوٹس

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے شہریوں کی لمبی قطاریں لگوانے اور قطار مینجمنٹ سسٹم کی خلاف ورزی پر335 بنکوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے 120،کینٹ 93، اقبال ٹاؤن64،سول لائنز 36 اور صدر ڈویژن کے 22 بنکوں کو نوٹسزجاری کئے گئے۔ لاہور پولیس کی جانب سے کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر بنکوں کی جانب سے سماجی فاصلے کی ایس او پیزکی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ انتہائی ضروری ہے۔

شہری اشیاء خوردونوش اور ادویات کی خریداری کے دوران بھی سوشل ڈسٹینس قائم کریں۔

مزید :

علاقائی -