چنار باغ ہاؤسنگ سکینڈل،ملزم کے ریمانڈ میں 14روز توسیع

چنار باغ ہاؤسنگ سکینڈل،ملزم کے ریمانڈ میں 14روز توسیع

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت میں چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ اربوں روپے فراڈ میں ملوث ملزم کے خلاف کیس کی سماعت، عدالت نے ملزم طارق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ ریمانڈ میں توسیع کردی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی،عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم طارق شاہ نے متعدد پلاٹوں کی فائلیں فروخت کی تھیں اور یہ تمام رقم سوسائٹی کے اکاؤنٹ سے ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی رہی،ملزم طارق شاہ پرایک ارب روپے کی مالی خردبرد کا الزام ہے،ملزم نے چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی میں متعدد لوگوں سے زمین کے لین دین کے معاملے پر فراڈ کیا،ملزم کے خلاف شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گی تھی۔

، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد نیب حکام کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے، ملزم طارق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -