لاک ڈاؤن کے باوجودوارداتیں، ڈاکو لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار

لاک ڈاؤن کے باوجودوارداتیں، ڈاکو لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مصر ی کے علاقے میں مسلح ڈاکو چا جی اقبا ل کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ30کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فیکٹر ی ایر ایا کے علاقے میں ڈاکو عثما ن کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 55ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے۔شا لیما ر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو پرویز اور فیملی سے 2لاکھ 20ہزار کی نقدی و زیورات۔ اچھر ہ کے علاقے سے عمران اور فیملی سے 1لاکھ 50 ہزار نقدی و زیورات رائیو نڈ کے علا قہ میں نعما ن سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 85ہزار سا ند ہ میں شہریار سے گن پوائنٹ پر55ہزار نقدی موبائل فون اور سبز ہ زار سے گن پوائنٹ پر یاسین سے30 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ چور ہڈ یا رہ اور شفیق آ با د سے گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ،لیا قت آ با د،اکبری گیٹ اور ملت پا ر ک سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -