52 ملین فراڈ کیس،ملزمان کے ریمانڈ میں 14 روز توسیع

52 ملین فراڈ کیس،ملزمان کے ریمانڈ میں 14 روز توسیع

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت نے جعلی بینک رسیدوں کے ذریعے شہریوں سے 52 ملین فراڈ کے کیس میں ملزمان حامد رسول اور محمد عارف خاں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی، عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان میانوالی میں یو بی ایل کی برانچ میں ملازم تھے اور ملزمان نے متوازی بینک قائم کرکے لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا،ملزمان لوگوں سے پیسے وصول کرتے اور جعلی رسیدیں جاری کرتے تھے تاہم ملزمان رقوم بینک کے کھاتے میں جمع نہیں کروائی جاتی تھیں ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا اور نقصان پہنچایا۔

کرونا وائرس کے پیش نظر ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان حامد رسول اور محمد عارف خاں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

مزید :

علاقائی -