کینال روڈ،2 رکشوں میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے ڈرائیور زخمی

کینال روڈ،2 رکشوں میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے ڈرائیور زخمی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود کینال روڈ پر رکشوں کی ریس ہوتی رہی، دو رکشوں میں تصادم کے بعد ایک رکشے میں آگ لگ گئی جبکہ دونوں ڈرائیورز زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کے باوجود کینال روڈ پر رکشہ ڈرائیوروں نے بلا خوف و خطر ریس کا اہتمام کیا۔

رکشوں کی ریس کے دوران جیل روڈ انڈر پاس میں تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ور رکشہ مکمل جل گیا،حادثے کے دوران رکشوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے واقعہ کا علم ہونے پر نوٹس لے لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -