ون ویلر گرفتار

ون ویلر گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈنز نے موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے والے ون ویلر کو گرفتار کر لیا، ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہوٹل سے لکشمی چوک کی طرف ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان موٹرسائیکل پر کرتب اور ون ویلنگ کرتے آرہا تھا جسے ڈیوٹی پر موجود وارڈن حسن نے رکنے کا اشارہ کیا، ملزم نے ٹریفک وارڈن حسن کو ہٹ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی

.، ون ویلر کی ٹکر سے وارڈن حسن معمولی زخمی، ٹانگ پر چوٹ آئی، بعدازاں ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں، والدین اپنے بچوں کی اصلاح میں مثبت کردار ادا کریں.

مزید :

علاقائی -