گرانفروشی،19 افراد گرفتار، 15 مقدمات درج

گرانفروشی،19 افراد گرفتار، 15 مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ321 مقامات کو چیک کیا گیا۔55 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی، ایک لاکھ 46 ہزار 800 روپے کے جرمانے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ15 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 19 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایات کے بعد تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود ہیں اورتمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سٹوروں کے دورے کر رہے ہیں اوراشیاء ضروریہ کی فراہمی کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنا رہے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تنویر عباس نے اپنے علاقے میں موجود مختلف سٹوروں کا دورہ کیا۔ 30 انسپکشنز کیں،06 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور06 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا،55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ اسی طرح پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نعیم ورک نے اپنے علاقے میں موجود سٹوروں کا دورہ کیا۔30 انسپکشنز کی گئیں،07 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔مجموعی طور پر 01 لاکھ 05 ہزار کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن عمل میں لانے کی واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔