یونیورسٹیوں کیلئے آن لائن تدریسی نظام بنایا جائے گا، پروفیسر فضل احمد خالد

یونیورسٹیوں کیلئے آن لائن تدریسی نظام بنایا جائے گا، پروفیسر فضل احمد خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے زیر اہتمام آن لائن تدریسی نظام کے سلسلے میں ڈاکٹر فضل احمد خالد چیئرمین ایچ ای سی پنجاب پروفیسر فضل احمد خالد کی زیر صدارت وائس چانسلرز کی سکائپ پر میٹنگ ہوئی جس میں پروفیسر سید منصور سرور وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور، پروفیسر محمد اشرف وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن فیصل آباد، پروفیسر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ارشد احمد لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لاہور، پروفیسر نیاز احمد اختر وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور، پروفیسر طلعت نصیر پاشا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، ڈاکٹر نعیم طارق ریکٹر ورچول یونیورسٹی آف پاکستان لاہور اور پروفیسر رخسانہ ڈیوڈ پرنسپل کرنیڈ کالج فار ویمن لاہور نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد آن لائن تدریسی نظام، ورچول ٹریننگ اور تدریس کے مختلف طریقے اور آن لائن امتحانی نظام پر پالیسی بنانا تھا۔ اس موقع پر چئرمین ایچ ای سی پنجاب پروفیسر فضل احمد خالد نے کہا کہ آن لائن تدریسی اور تربیتی نظام کے بارے میں مربوط پالیسی بنائی جائے گی۔ انہوں نے تمام وائس چانسلرز کو ہدایات کی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر طلبا و طالبات کے لئے گھروں میں آن لائن لیکچرز اور ورچول تربیت کا اہتمام کیا جائے۔ وائس چانسلرز نے متعلقہ یونیورسٹیوں میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔
موجودہ حالات میں فیکلٹی کے اعصابی تناو کے علاج کے لئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو ذمہ داری سونپی گئی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے تین رکنی ماہرین جو کہ پروفیسر آفتاب آصف، ڈاکٹر علی مدیحی ہاشمی اور ڈاکٹر نازش عمران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جو معالجین اور فیکلٹی ممبران کے عصابی تناو کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ اس سلسلے میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ ٹیلی میڈیسن میں سکائٹری کے ہیلپ ڈیسک بنا دئیے جو کہ صبح 8 سے شام 8 بجے تک عواملناس کو مفت مشورے فراہم کرے گا جس کا سکائپ آئی ڈی KEMU.psy@gmail.com ہے۔اس موقع پرنسپل کرنیڈ کالج فار ویمن پروفیسر رخسانہ ڈیوڈ نے میڈیکل یونیورسٹیز کے کردار کو سراہا۔