کرونا لاک ڈاؤن میں چھوٹے اور درمیانے دکاندار وصنعتکار زیادہ متاثر، ایل بی ایف

کرونا لاک ڈاؤن میں چھوٹے اور درمیانے دکاندار وصنعتکار زیادہ متاثر، ایل بی ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور بزنس مین فرنٹ کی قیادت محمد امجد چودھری، سردار عثمان غنی، راجہ حسن احتر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ھووے کہا ھے کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں معشیت کا سب سے زیادہ روزگار پیدہ کرنے والا سمال میڈیم بزنس سیکٹر بری طرح متاثر ہوواہے، ان غیر معمولی حالات کا مقابلہ حکومت اور (ایس ایم ایز) کو مل کر کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سمال میڈیم تاجر اور صنعتکاروں کو ریلیف دینے کی خاطر یوٹیلٹی بلز کی مد فوری چھوٹ دے اور ایک سال کے لئے ٹیکس کو زیرو ریٹ کی سطع پر لے آئے تاکہ یہ سیکٹرز کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر کاروباری اخراجات کا بوجھ اٹھانے کیساتھ اپنے کاروباروں کو دوبارہ پٹری پر ڈال کر ملکی معیشت کو مظبوط بنانے میں اپنا کردار ادہ کرسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -