سبزی منڈیوں میں ہینڈ واش کاؤنٹرز قائم کر دئیے گئے
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے سنگھ پورہ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اے سی شالیمار نے کہا کہ سنگھ پورہ سبزی منڈی میں ہینڈ واش کاؤنٹرز قائم کر دئے گئے ہیں اورروزانہ کی بنیاد پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے مساجد میں اعلانات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اورمنڈی سٹاف منڈی میں آئے ہوئے صارفین کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہینڈ بار بار واش کرنے اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے آگاہی دی جا رہی ہے اورمنڈی میں سماجی فاصلے کے لئے قطار مینجمنٹ پر بھی عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔
اورمنڈی کے داخلی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ زیادہ تعداد میں لوگ منڈی میں داخل نہ ہوں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہور تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔