لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 50 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 50 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)مخلوق خدا کی بے لوث خدمت میں اپنی مدد آپ کے تحت مصروف عمل لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صوفی مسعوداحمد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ شاہدرہ کے زیر اہتمام کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثر بے روزگار اورمستحق 50خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن تقسیم کرنے کی اس تقریب میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ شاہدرہ کی صدر خدیجہ تبسم، ڈاکٹر نادیہ، معظمہ احسان سمیت مستحق 50خاندانوں کی خواتین شریک تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ شاہدرہ کی صدر خدیجہ تبسیم کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار اور مستحق خاندانوں کی مدد کرناہے، کورنا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والوں ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔تابندہ رضوان کا کہنا تھاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے مشکل کی اس گھڑی میں عوام الناس کی بہتری اور بچاؤ کیلئے کئے جانیوالے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کمیونٹی ورکرز حکومت کے شانہ بشانہ خدمات دینگے۔

راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے اختتام پر کروناسے بچاؤ اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -