پنجاب بلدیات اتحاد کا اجلاس، کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پنجاب بلدیات اتحاد کا اجلاس، کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب بلدیات اتحاد کا گزشتہ روز آن لائن ٹیلیفونک اجلاس زیر صدارت پنجاب بلدیات اتحاد کے صدر فرحت حسین بخاری منعقد ہوا جس میں موجودہ کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اظہارکیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کی اپنی بساط کے مطابق امداد کرنے سمیت دیگر تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں مبین الدین قازی ایڈوکیٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل کے سابق چیئرمینوں محمد سعید ملک لاہور، فہیم سرور گجرات، نذیر رندھاوا وہاڑی، چودھری ناصر محمود گجر سرگودھا، قیصر محمود گجرات، نادر فیصل آباد، میاں شہزاد انور رحیم یار خان، فیضان ارشد، افتخار چیمہ، سردارعبدالحمید و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر سعید ملک نے کہا کہ کرونا انتہائی موذی مرض ہے۔بطور ذمہ دار شہری تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بہادری سے مقابلہ کرنا ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران مزدور اور بے روزگار طبقہ کی اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پنجاب میں انتقامی کارروائی کرتے ہوئے بلدیات پر شب خون مارا۔ آج اگر بلدیاتی نمائندگان اپنے سسٹم میں موجود ہوتے تو بہتر انداز میں عوام کی خدمت کر سکتے تھے۔اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد بھی منظور کی گئی کہ موجودہ حکومت بلدیاتی نظام کی بحالی میں تاخیر کے بجائے اس نظام کو جلد از جلد لایا جائے۔

اگر کوئی ٹائیگر فورس بنا کر اپنے لوگوں کو نوازنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مخالفت کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -