میر جاوید رحمن نے صحافتی خدمات کو شاندار انداز میں نبھایا،مولانا عزیز الرحمن

میر جاوید رحمن نے صحافتی خدمات کو شاندار انداز میں نبھایا،مولانا عزیز ...

  

لاہور (پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم،قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالعزیز ودیگر نے میر شکیل الرحمن کے بھائی میر جاوید رحمٰن انتقال پراظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر جاویدرحمٰن نے میر صحافت میرخلیل الرحمٰن کی علمی وقلمی میراث کوشاندار انداز میں نبھایا ہے۔ انہیں ایسے ادارے کی قیادت کا اعزاز حاصل رہا جو ملک وقوم کے مفادات کے لیے ہمیشہ آگے رہا۔

میر جاویدرحمٰن کی صحافت، ملک وقوم کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرجاوید رحمٰن کے جانے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا بھرنا ممکن نہیں، اللہ تعالیٰ میر جاوید رحمٰن کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ علماء نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ میر جاویدرحمٰن کیاہل خانہ کو صبر جمیل دے، آمین۔ صحافت کے شعبے میں ایک بڑا خلاء پیدا ہو گیا۔ میر جاویدرحمٰن نے اپنے والد میر خلیل الرحمٰن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شاندار خدمات انجام دیں۔ میرجاویدرحمٰن کی صحافت، جمہوریت، آئین وقانون، عوام کے لیے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اللّٰہ تعالی مرحوم کوجنت عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبرجمیل دے، آمین۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -