پنجاب حکومت نے مستحقین میں مفت راشن کیلئے کمیٹیاں قائم کر دی گئیں، سعدیہ سہیل رانا

پنجاب حکومت نے مستحقین میں مفت راشن کیلئے کمیٹیاں قائم کر دی گئیں، سعدیہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مستحقین میں مفت راشن کے لئے رقم تقسیم کرنے کے لئے کمیٹیاں قائم کر دی ہیں جن کے ذریعے 48گھنٹوں میں 4ہزار روپے فی گھر مستحقین کی دہلیز پر تقسیم کئے جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچانے کا بندوبست کرنے میں مصروف ہے اس مقصد کے لئے وزیر اعظم نے ٹائیگر ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے پنجاب حکومت نے بے روزگار افراد کو چار ہزار روپے فی خاندان دینے کے لئے کمیٹیاں بنائی ہیں جو جلد اپنا کام شروع کر دیں گی۔