عوام فاقہ زدہ،حکمران جھوٹے دعوؤں میں مصروف، عمران گورایہ

عوام فاقہ زدہ،حکمران جھوٹے دعوؤں میں مصروف، عمران گورایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے کہا ہے کہ کرونا کے ستائے عوام کیلئے نالائق حکمرانوں کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے، آٹا،چینی،گھی اور دالیں بھی نایاب ہوگئی ہیں،اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔گذشتہ روز پارٹی آفس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران گورایہ نے کہا کہ منافع خور اور زخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈان کیا جائے،لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں مزدوروں کے خاندان دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔کیا وزیراعظم کے 50ارب کے امدادی پیکج سے خلا میں راشن بھیجا جانا ہے؟۔عوام وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے راشن پروگرام کا انتظار کررہے ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے لاہور شہر میں آٹے، چینی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور فاقوں پر مجبور ہیں۔حکومت دعوے اور بیانات کے بجائے متاثرہ افراد کے گھروں میں راشن پہنچانے کا بندوبست کرے۔
عمران گورایہ

مزید :

کامرس -