حکومت مستحقین اور بیروز گار افراد کو فوری راشن کی فراہمییقینی بنائے،رانا مبشر اقبال

     حکومت مستحقین اور بیروز گار افراد کو فوری راشن کی فراہمییقینی ...

  

لاہور (خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت مستحقین اور بیروز گار افراد کو فوری راشن کی فراہمی کا بندوبست کرے۔ حکومت کی طرف سے دیئے جانے والا ریلیف پیکیج اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے۔ حکومت کروناء پر سیاست کی بجائے عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ 

مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ آٹا، چینی گھی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران قوم پر عذاب بن کر نازل ہوئے ہیں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ حکومت روپے کی قدرکومستحکم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ کئی صنعتیں اپنی پیداواری سرگرمیوں کے لئے تقریباً 70فیصدسامان باہرسے امپورٹ کرتی ہیں لیکن ڈالرمہنگاہونے کی وجہ سے ان کی پیدواری لاگت میں کئی گنااضافہ ہوگاجس سے نہ صرف عوام کے لئے مہنگائی بڑھے گی بلکہ پاکستانی ایکسپورٹ مہنگی ہونے کی وجہ سے ان میں کمی بھی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پونے 2 برسوں میں حکمرانوں نے معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام پرتوجہ دی ہے۔آج عوام ایک طرف کروناوائرس اوردوسری طرف مہنگائی سے پریشان ہیں۔ پاکستانی قوم سمیت امت مسلمہ کوسجدہ ریزہوکراللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہئے عمران خان قوم کوخوفزدہ کرنے کی بجائے قوم کو مشکلات میں ڈالنے کی بھی اللہ سے معافی مانگیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -