لاک ڈاؤن ہونے سے بھوک کا لاک ڈاؤن ہو چکا،رانا ثناء للہ

لاک ڈاؤن ہونے سے بھوک کا لاک ڈاؤن ہو چکا،رانا ثناء للہ

  

فیصل آباد (آئی این پی)صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کروناوائرس کنٹرول سے با ہر ہو تا جا رہا ہے ملک بھر کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے سے بھوک کا لاک ڈاؤن ہو چکا ہے باجی فردوس شہبازشریف کی بجائے عوام پر توجہ دیں ان کی توجہ کا مرکز شہباز شریف بنا ہوا ہے عمران نیازی اے پی سی کو انا کا مسئلہ نہ بنا ئیں کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے اے پی سی بلا ئیں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت کرونا وائرس کے خطرناک حملے نمبرد آزما ہو نے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے مگر پاکستان میں حکومت کی ناقص حکمت عملی اور مناسب اقدامات نہ کر نے کی وجہ سے کرونا وائرس کنٹرول سے با ہر ہو تا جا رہا انہوں نے کہا عمران نیازی کو چا ہیے تھا کہ اس خطرناک کرونا وائرس کی ٹھوس حکمت عملی اپنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اے پی سی بلا کر اعتماد میں لیکر کو ئی بہتر حل نکا لتے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ہو نے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے کروڑوں غریب عوام کا بھوک لاک ڈاؤن ہو چکا اور فردوس با جی ملک کے غریب عوام پر توجہ دینے کی بجا ئے اپنی ساری توجہ شہباز شریف پر دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان کی ساری توجہ غریب عوام کے لیے ریلیف پیکیج پر ہو نا چا ہیے شہباز شریف پر توجہ دینے کے لیے ابھی مسلم لیگ نون ہے۔

رانا ثناء للہ

مزید :

کامرس -