ٹائیگر فورس سے متعلق شفافیت کا ہونا ضروری ہے، عطاء تارڑ

ٹائیگر فورس سے متعلق شفافیت کا ہونا ضروری ہے، عطاء تارڑ

  

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس سے متعلق شفافیت کا ہونا ضروری ہے، یہ فورس جس طرح بنائی جا رہی ہے وہ افسوس ناک ہے۔ایک انٹرویو میں عطاء تارڑ نے کہا کہ حکومت کے پاس مختلف ذرائع سے ڈیٹا موجود ہے جس سے مستحقین کی مدد کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز دی ہیں، ٹائیگر فورس کے لیے پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی سے لسٹیں مانگی جا رہی ہیں۔عطاء تارڑ نے مطالبہ کیا کہ امدادی رقم کی تقسیم میں شفافیت ضروری ہے، امدادی رقم کی شفاف تقسیم کے لیے کمیٹی قائم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں ناصرف تمام سیاسی جماعتوں کے لوگوں اور این جی اوز کو شامل کیا جائے، بلکہ اس کمیٹی میں سماجی شخصیات کو بھی شامل کیا جائے۔رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ رقم صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ذریعے تقسیم ہو رہی ہے، اس سے شفافیت پر سوال اٹھے گا جو تشویش ناک ہے۔

عطاء تارڑ

مزید :

کامرس -