کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، مولانا شاہ نواز فاروقی

کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، مولانا شاہ نواز فاروقی

  

لاہور(پ ر) مرکزی علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔کورونا وائرس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔ پاکستان سمیت پوری دنیا کو اس وقت بہت بڑی مشکل کا سامنا ہے۔ علماء اور تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کی گرفتاریاں قابل تشویش ہیں۔مرکزی علماء کونسل پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے علماء کرام اور مذہبی طبقہ کیخلاف انتقامی کارروائیوں کو فی الفور روکا جائے۔

یہ بات انہوں نے مرکزی علماء کونسل پنجاب کے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صدر پنجاب مولانا مشتاق لاہوری،مولانا ابوسفیان حنفی،مولانا عثمان طارق،مولانا ثناء اللہ فاروقی،حافظ مقبول احمدجنرل سیکرٹری پنجاب،مولانا عمر قاسمی،مولانا رسال الدین آزاد،مولاناسید آصف شاہ بخاری،طلحہ احمد خان ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -