ٹائیگر فورس کے بجائے اس کا نام پاکستان ولنٹیئرز فورس رکھا جائے، ناصر شاہ

ٹائیگر فورس کے بجائے اس کا نام پاکستان ولنٹیئرز فورس رکھا جائے، ناصر شاہ

  

کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات جنگلات وجنگلی حیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے وزیر اعظم کی کورونا پرٹائیگر فورس کے اعلان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹائیگر فورس کے نا م پر شدید مذمت کرتے ہیں اور کہا کہ خان صاحب اگرٹائیگرز فورس کے بجائے اس کا نام پاکستان ولنٹیئرز فورس رکھ دیں تو اس سے پاکستان کے تمام صوبے کی عوام اتفاق رائے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بارہا اپنی تقریر میں پاکستان ٹائیگرز فورس کا استعمال کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بلدیاتی اداروں کو بھی استعمال کیا سکتا ہے۔ کیونکہ بلدیاتی اداروں میں ان ہنگا می حالات سے نمٹنے کے لئے بلدیاتی ملازمین کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود ہوتی ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات نے مزید اس بات کی مذمت کی کہ پنجاب کے بلدیاتی ادارے قبل از وقت دوسال پہلے ہی ختم کردیئے گئے۔جس کے باعث بلدیاتی ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی سے اس نازک وقت میں محروم ہیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا جیسی موذی امراض کے موقع پر ہمیں عوام کا تعاون چاہئے۔ کیونکہ اگر عوام اپنے آپ کو لاک ڈان اور حکومت کی بتائی گئی ہدایت پر عمل نہیں کیا تو اس سے مزید مسائل پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک موذی مرض ہے۔ جس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ہم چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کی حکمت عملی اور پالیسی گائیڈ کی روشنی میں جلد از جلد عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہم نے اب تک صوبے میں گیارہ ہزار رضاکار تیا ر کر لئے ہیں جن میں ضرورت کے مطابق اضافہ بھی کیا جائے گا اور کوشش ہے کہ جو بھی حکومت کی جانب سے ریلیف ہے اسے ان کے گھر تک پہنچایا جائے۔ سید ناصر شاہ نے کہا کہ اشیائے ضرورت کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے سندھ حکومت،گڈ زٹرانسپورٹ کی انٹر سٹی یا بین الصوبائی نقل و حرکت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں لگائی اور نا لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں سندھ اور پاکستان کی عوام کی ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ناصر شاہ

مزید :

کامرس -