وزیراعظم پیکیج سے مستحقین مستفید ہوں گے، اصغر گجر

وزیراعظم پیکیج سے مستحقین مستفید ہوں گے، اصغر گجر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء،ٹکٹ ہولڈر پی پی 150چوہدری محمد اصغر گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے جو پیکیج کااعلان کیا گیا ہے اس میں عوام کا فائدہ ہو گا اور عوام کو بر وقت یہ سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اس پیکیج سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جو مستحق ہو،دیہاڑی دار کے ساتھ کام کاج سے محروم ہو۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ان کی پوری ٹیم ایسے نازک مرحلے میں ان کے شانہ بشانہ ہے اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات ایک کیئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت یا سمین راشد ان دنوں اپنی پوری توانائی کے ساتھ عوام کے لیے حاضر ہیں۔

 اور اس کے ساتھ ان کی پوری ٹیم بھی عوام کے لیے حاضر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے جو اصل میں عوام کے دشمن ہیں۔عوام کورونا سے مرنے کی بجائے ان کے ہاتھوں مر رہی ہے جس کا انہیں جواب دینا ہو گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -