سی ٹی او کا شہر میں مختلف سیکٹرز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

سی ٹی او کا شہر میں مختلف سیکٹرز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں کئے جانے والے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سیکٹرز اور ناکہ جات کا وزٹ کیا، سی ٹی او لاہور نے راوی روڈ، لوئر مال، انارکلی، مزنگ، ملتان روڈ اور نواں کوٹ سیکٹر پر بھی ناکہ جات کا وزٹ کیا، وزٹ کے دوران ڈبل سواری اور پبلک ٹرانسپورٹ کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں جس پر سی ٹی او لاہور نے سرکل آفیسر شاہدرہ عامر صادق اور سرکل آفیسر صدر عبدالغنی سے برہمی کا اظہار کیا، جبکہ انچارج راوی روڈ، انچارج نواں کوٹ اور 2 وارڈنز کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا، سید حماد عابد نے تمام سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سیکٹر انچارج اور سرکل آفیسر ذمہ دار ہونگے

،حکومتی احکامات کی پاسداری نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،شہری بلاوجہ گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور کی کار میں دو سے زائد سوار شہریوں کیخلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کئے۔

مزید :

کامرس -