اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث149ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چور ی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے04 ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے07پسٹلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے02کلوگرام چرس اور55 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران 04 ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب13 اشتہاری وعادی مجرمان کوبھی گرفتارکیا گیا۔

پتنگ بازی،ون ویلنگ ودیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر04ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

کامرس -