پیپلز پارٹی رہنما کی جانب سے مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم جاری

پیپلز پارٹی رہنما کی جانب سے مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم جاری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی ہدائت پر پیپلز پارٹی کے اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما ایڈون سہوترا کی جانب سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے دیہاڑی دار محنت کشوں کے گھروں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک وہ نشاط کالونی مریم کالونی اور اس کے گرد نواح میں واقع محنت کشوں کے گھروں میں جا کر سینکڑوں کے حساب سے راشن پہنچا چکے ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر غریب عوام کوراشن پہنچانے کا یہ سلسلہ جاری ہے وہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو سامنے رکھتے ہوئے راشن لیکر خود غریبوں کے گھروں میں جا رہے ہیں تاکہ نہ تو راشن لینے والوں کا رشن لگے اور نہ ہی اس طرح سے اس وائرس کو پھیلنے کا موقع مل سکے۔ وہ ایک ایک غریب گھر کے دروازے پر جا کر راشن دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک لاک ڈاؤن رہے گا تب تک امداد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -